دلچسپ و عجیب

کیا آپکو معلوم ہےکوٹ کے اس حصے کو کاٹا کیوں جاتا ہے؟

مردوں کے فارمل لباس پینٹ کوٹ میں آپ نے ایک بات ضرور نوٹ کی ہوگی کہ کوٹ کے پچھلے حصے میں گہرا کٹ لگا ہوتا ہے۔ آج آپ کو کوٹ کے حوالے سے دلچسپ معلومات دی جائے گی جو آپ نے پہلے نہیں سنی ہوگی۔

کوٹ کے پچھلے حصے میں کٹکوٹ کے گہرے کٹ لگے حصے کو سوٹ وینٹ کہا جاتا ہے اور اس کا تعلق اس دور سے ہے جب آنے جانے کے لئے گھوڑوں پر سواری کیا کرتے تھے۔ پیچھے سے کوٹ ٹائٹ ہونے کی وجہ سے گھوڑے پر بیٹھنے میں مشکل ہوتی تھی اس لئے پیچھے کا حصہ ڈیزائن کے تحت کاٹا جانے لگا۔ یہ ڈیزائن آج بھی قائم ہے کیونکہ اس کے ذریعے موٹے افراد کو بیٹھنے میں آسانی ہوتی ہے اور پینٹ کی جیب میں ہاتھ بھی آسانی سے چلا جاتا ہے۔

کوٹ میں مختلف بٹن ہونے کے باوجود ہمیشہ ایک ہی بٹن کیوں لگایا جاتا ہے؟ یہ سوال کئی ذہنوں میں اٹھتا ہے جس کا جواب یہ ہے کہ آج کل استعمال ہونے والے کوٹس 1906 میں ایڈورڈ ہفتم کے دور میں متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں لاؤنج سوٹ کہا جاتا تھا۔ ان کوٹس میں ایک بٹن لگانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ آرام سے گھوڑے پر سواری کی جاسکے اور باقی بٹن کھلے رہیں تا کہ موٹے لوگ بدنما نہ لگیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button