دلچسپ و عجیب
ایک دن میں مر جانے کا امکان ظاہر کیے جانے والے بچے کی پہلی سالگرہ

اسکاٹ لینڈ میں پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ایک دن سے زیادہ زندہ نا رہنے کا امکان ظاہر کیے جانے والے بچے نے اپنی پہلی سالگرہ منالی۔
میری نامی 41 سالہ خاتون نے صرف 23 ہفتوں میں ہی بچے کو جنم دے دیا تھا۔
جس کے باعث نومولود کو کئی بیماریاں لاحق ہوگئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے بچے کی زندگی سے متعلق ایک دن کا امکان ظاہر کیا تھا۔


ہیکٹر نامی یہ بچہ اب تک اپنی زندگی کی 259 راتیں اسپتال میں گزار چکا ہے۔
جبکہ بچے کی پیدائش کے 40 گھنٹے تک اس کی والدین سے بھی ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔
اسپتال کا عملہ تصویریں بھیج کر والدین کو بچے کی حالت کے حوالے سے آگاہ کرتے تھے۔
بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ یہ 12 ماہ ہمارے لیئے بہت مشکل تھے تاہم پھر بھی میں بہت خوش ہوں کہ میرے بچے نے ایک سال مکمل کر لیا ہے۔



