مرتے ہوئے بھائی کو گردہ دینے والی بہن جو سب کے لئے مثال بن گئی

یہ کہانی ہے امن اور ان کی چندہ دی دی کی۔ امن سب سے چھوٹا ہے گھر میں اور اپنی بہن کا لاڈلا تھا۔ بہن کی 12 سال قبل شادی ہوگئی تھی اور وہ نیوزی لینڈ چلی گئیں تھیں مگر ان کی شادی کے کچھ ماہ بعد سے ہی امن کی طبیعت خراب رہنے لگی اور 1 سال بعد معلوم ہوا کہ امن کے گردے آہستہ آہستہ سکڑ رہے ہیں مگر اس وقت اس کا جسم اس قابل نہیں تھا کہ کوئی ڈونر یا کوئی گردہ برداشت کرسکتا، والدین نے چندہ دی دی سے سچ چھپانا شرعو کیا مگر کچھ سالوں میں امن کی تکلیف ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئی اور 8 سال بعد چندہ دی دی اور اس کے شوہر کو سچ معلوم ہوگیا، اس وقت ڈاکٹر نے امن کے حوالے سے جواب دینا شروع کردیا تھا، مگر امن نے ہمت نہ ہاری اور اس میں بھی اپنے کام کو جاری رکھا اور ایسے خود کو سنبھالا کہ جیسے مجھے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔
View this post on Instagram
مگر پھر جسم میں خون کی منتقلی اور ڈائیلاسز سے کمزوریاں شروع ہوگئیں اور ایک وقت آیا کہ ڈاکٹر نے امن کی فائل پھینک دی اور والدین کو کہا کہ 3 سے 4 دن بعد یہ مر جائے گا۔ جب چندہ دی دی اور ماں کو یہ معلوم ہوا کہ امن کی زندگی گردہ دے کر بچ سکتی ہے تو سب تیار ہوگئے، لیکن ماں پہلے ہی بیمار تھی، امن نے ماں سے گردہ لینے منع کیا اور چندہ دی دی کو بھی اس معاملے سے دور رہنے کے لئے کہا، مگر بہن کیسے بھائی کو تکلیف میں دیکھ کر خوش ہوسکتی تھی؟ بہن نے اپنی ذمہ داری پر بھائی کو ایک گردہ دیا اور یوں امن کی زندگی بچ گئی۔ 9 سال سے تکلیف میں مبتلا امن جب صحیح سلامت گھر واپس آیا تو سب رونے لگ گئے لیکن چندہ دی دی نے بہن ہونے کے ساتھ ایک ماں کا فرض بھی نبھایا۔ امن کی یہ کہانی انسٹاگرام اور فیس بک پر بہت پسند کی جارہی ہے۔ سب ان کو دعائیں دے رہے ہیں۔ خُدا ایسی بہن اور ایسی محبت ہر بھائی بہن کو آپس میں دے۔



