ٹانگوں کی بجائے سینگ کے ساتھ بچے کی پیدائش

جب بچہ دنیا میں آتے ہی آنکھیں کھولتا ہے تو سب سے پہلے اپنے ماں باپ کا چہرہ اس کی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا ہے، نولود بچہ سب کے لیے رحمت کا باعث بنتا ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جو رحمت کی بجائے زحمت بن گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شیو پوری کے علاقے مین پورہ میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بچہ ویسے تو نارمل ہے پر اس کی ٹانگوں کی بجائے ایک سینگ نما چیز موجود ہے جس نے ڈاکٹرز کو حیران پریشان کر دیا۔ اس بچے کے دنیا میں آتے ہی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا میں پھیل گئی۔
پیدائش کے بعد بچے کو پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتلا میں ریفر کر دیا۔ جہاں کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی ابھی مکمل افزائش نہیں ہوئی۔
اس کا وزن 1 عشاریہ زیرو 4 کلوگرام ہے جو کہ بہت کم وزن ہے۔ اپنی نوعیت کے اس حران کن و منفرد واقعے کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے اس کی صحت کو مستحکم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ اس وقت بچے کو اسپتال کے نیو بورن کیئر یونٹ میں رکھا گیا۔



