دلچسپ و عجیب
نوکری کی درخواست دینے والے شخص کا 14 سال بعد انوکھا اقدام


امریکا میں ایک آدمی نے 14 سال قبل ایک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست دی تھی، جہاں سے اسے کبھی کال نہیں آئی۔
گزشتہ دنوں اتنے عرصے بعد اس شخص نے کمپنی سے بدلہ لینے کے لیے ایسا کام کر دیا ہے کہ جان کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی۔
یہ شخص جو اب ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بن چکا ہے، اس نے چودہ سال بعد اس کمپنی سے درخواست واپس لینے کے لیے فون کر دیا۔
یہ شخص کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو کی گئی فون کال کی ویڈیو بناتا ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتا ہے۔
اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فون کال میں جب یہ شخص کمپنی کے نمائندے کو بتاتا ہے کہ اس نے ملازمت کے لیے یہ درخواست 2008ء میں دی تھی تو نمائندہ بھی ایک بار چکرا کر رہ جاتا ہے اور وہ اسے پوچھ لیتا ہے کہ ’تم نے نشہ تو نہیں کر رکھا؟



