دلچسپ و عجیب

کیا آپ اس آئینے جیسے ساحل پر جانا چاہیں گے؟

جاپان کا چی چی بوگا ہاما کا ساحل کسی آئینے سے کم نہیں، یہاں اگر آپ خود کو پانی میں دیکھیں تو لگے گا جیسے آئینہ دیکھ رہے ہوں۔

جاپان کے کاگاوا ریجن میں واقع شہر مائیٹویو کے قریب یہ ساحل اپنی خوبصورتی کے لیے اس قدر مشہور ہے کہ یہاں سیاح بڑی تعداد میں یہ منظر دیکھنے آتے ہیں اور یہاں اپنی تصاویر کلک کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹارز نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، لیکن یہ کہانی 2016 اس وقت شروع ہوتی ہے جب مائیٹویو شہر کی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو ایک مقابلے کیلئے اپنی تصاویر بھیجنے کا کہا گیا۔

Chichibugahama Beach: The New Photo-Perfect, Favorite Destination in Japan  | JAPAN Forward

ان میں سے ایک طالبعلم کی شاندار تصویر نے دنیا بھر کو حیران کردیا جس میں ساحل پر اتھلے پانی میں لوگوں، سورج اور آسمان کے عکس سے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے نچلی طرف شفاف آئینہ لگا ہے۔

اس کے بعد شہری انتظامیہ کی ویب سائٹ پر چی چی بوگاہاما کی انتظامیہ نے اس ساحل کی خوبصورت تصاویر لینے کے لیے مزید تفصیلات اور تجاویز فراہم کیں جس کے بعد چند دنوں میں 40 ہزار سے زائد افراد نے اس ساحل کا دورہ کیا اور ناقابل فراموش تصاویر کھینچیں۔

Chichibugahama Beach - Tourist attraction in Shido, Japan | Top-Rated.Online

اسے جاپان کی یویونی جھیل بھی کہا جاتا ہے، بولیویا میں واقع یویونی جھیل میں بھی اسی طرح کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Visit Japan: Chichibugahama Beach in Kagawa Prefecture is a must visit spot  where you can wat... - Alo Japan

ماہرین کی جانب سے ایسے مناظر کی وجہ ساحل پر زیادہ تر وقت کم گہرا پانی کو قرار دیتے ہیں، اس ایک کلومیٹر طویل جاپانی ساحل پر زیادہ تر وقت کم گہرا پانی جمع رہتا ہے جس میں اطراف کا عکس پڑتا رہتا ہے۔ اس طرح پانی ایک آئینے کا کام کرتا ہے اور جو بھی تصویر لی جائے تو فرش پر پانی کی بجائے شفاف آئینے کے عکس کا گمان ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button