دلچسپ و عجیب
بے قابو طیارہ سمندر میں جا گرا، ویڈیو وائرل


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بے قابو طیارہ سمندر میں جا گرا۔
شہری کی جانب سے بنائی گئی بے قابو طیارے کی واشنگٹن کے سیٹل الکی بیچ پر لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
واقعے میں طیارے کا پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہا اور طیارے کو بھی کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
پائلٹ سمندر میں تیرتے طیارے سے اتر کر چلتے ہوئے کنارے تک آگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں پہنچیں تو طیارہ ڈوب چکا تھا جسے سمندر سے نکالا گیا۔



