کیلا آپ کا موڈ کس طرح خوشگوار بنا سکتا ہے؟


کیلا عام طور پر ہر دوسرے شخص کی پسند ہوتا ہے، یہ نرم پھل کھانے والے کو لطف فراہم کرفتا ہے۔
لیکن اب سائنس کا کہنا ہے کہ کیلے انسان کے موڈ کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
چڑچڑے پن، غصے اور مایوسی جیسے موڈ پر بھی کیلا اثر انداز ہو سکتا ہے۔
کیلا Tryptophan پر اثر انداز ہوتا ہے جو کہ ایک قسم کا Amino Acid ہے۔ یہ آپ میں سروٹونین کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے، جس سے آپ کو موڈ بہتر ہوتا ہے۔
Tryptophan آپ کو کھانا کھانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے اور ساتھ ہی بہترین نیند کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
جرنل آف ایگری کلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق کیلے میں 10 ایم جی تک ڈوپامائن ہوتا ہے، جو کہ نیوروٹرانسمٹر ہے۔
یہ دراصل آپ کو پُر سکون رہنے، خوشی محسوس کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
دوسری جانب ڈوپامائن کی کمی سے انسان میں نیند کی کمی، توجہ دینے میں کمی، موڈ خراب جیسے شکایات بھی آ سکتی ہیں۔



