نشے کیلئے مانع حمل مصنوعات کے استعمال کا انکشاف


بھارت میں نوجوانوں نے مبینہ طور پر فلیور والے کونڈم کا نشہ شروع کردیا ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر درگا پور کے حکام کونڈم کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
ڈیلی استار کے مطابق مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کونڈم کے تین سے چار پیکٹ بیچا کرتے تھے، لیکن اب صورت حال یہ ہوچکی ہے کہ ان کے پاس اسٹاک ہی ختم ہونے لگا ہے۔
ایک دکاندار نے مبینہ طور پر ایک نوجوان گاہک سے پوچھا کہ وہ اتنے زیادہ کونڈم کا کیا کرتا ہے، تو نوجوان نے کہا کہ وہ ان سے نشہ کرتے ہیں۔
نیوز 18 بنگلہ نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فلیور والے کونڈم کو پانی میں ڈبو دیا جائے تو اس سے ایک خاص قسم کا مواد الگ ہوجاتا ہے، درگا پور کے نوجوان کونڈم کو کئی گھنٹوں کیلئے پانی میں ڈال دیتے ہیں اور پھر اس پانی کو پیتے ہیں۔ اس نشے کا اثر 10 سے 12 گھنٹوں تک برقرار رہتا ہے۔



