اسرائیل نے ایک اور خوفناک ہتھیار تیار کر لیا


اسرائیلی ماہرین نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس: اے آئی) کی مدد سے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے زریعے ‘دیوار کے پار’ دیکھا جا سکتا ہے۔
فوجی مقاصد کے لیے تیار کی گئی اس ٹیکنالوجی کے زریعے کسی بھی دیوار کے پار زندہ اجسام اور دیگر اشیا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
زیور 1000 نامی ٹیکنالوجی امیجنگ سلوشنز کمپنی کامیرو ٹیک نے تیار کی ہے جس کا تعلق اسرائیل سے ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سسٹم میں اے آئی پر مبنی لائیو ٹریکنگ سسٹم موجود ہے جو ایک سی تھرو دی وال ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
اس طرح صارف کے لیے ‘دیوار کے پار’ ساکت اشیا یا انسانوں کو دیکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹیکنالوجی زندہ اجسام کی درست شناخت کرتی ہے بلکہ یہ بھی بتا سکتی ہے کہ کوئی فرد بیٹھا ہوا ہے، کھڑا ہے یا لیٹا ہوا ہے۔
اس سے بھی زیادہ حیران کن چیز یہ ہے کہ سسٹم صارفین کو اشیا کی لمبائی بھی بتا سکتا ہے یا یہ بتاتا ہے کہ جو زندہ جسم نظر آرہا ہے ہے وہ کسی بچے کا ہے، بالغ شخص کا یا کسی جانور کا۔
اس ڈیوائس کو ایک فرد استعمال کرتا ہے اور بس ایک بٹن دبا کر وہ 10.1 انچ کے ڈسپلے پر سب تفصیلات دیکھ سکتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی متعدد زندگی بچانے والے آپریشنز کو کامیاب بنا سکے گی اور سیکیورٹی اداروں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
ابھی تو یہ اسرائیلی فوج کو دستیاب ہے مگر امکان ہے کہ بہت جلد یہ ڈیوائس دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہوگی۔



