دلچسپ و عجیب
جاپان میں "مرچوں والی آئس کریم" سیاحوں کو مفت کیوں پیش کی جاتی ہے؟


جاپان کا ایک گاؤں ایسا ہے جہاں سیاحوں کو مرچوں والی آئس کریم بطور چیلنج پیش کی جاتی ہے۔
یہ گاؤں اپنی غیر معمولی مرچوں والی ہیبانیرو لیسڈ آئس کریم کے حوالے سے مشہور ہے.
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آئس کریم بالکل مفت دی جاتی ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اگر آپ اسے کھا سکیں۔
تاہم اس آئس کریم پر کھانے والے شخص کی مرچ کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق ہیبانیرو مرچ پاؤڈر چھڑکا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آئسکریم کو کھانے سے قبل سیاحوں کو آئس کریم فروخت کرنے والے کو ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے پر مبنی ایک دستخط شدہ اجازت نامہ دینا پڑتا ہے۔



