دلچسپ و عجیب
کپڑے دھوتے ہوئے ڈسپرین کی چند گولیاں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟

ڈسپرین گولی سر درد کے علاوہ روزمرہ کے گھریلو امور میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے، ضدی داغوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کر لئے ڈسپرین کی ایک گولی کپڑوں کو چمکانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
اگر آپ ہاتھ سے کپڑے دھو رپی ہیں تو نیم گرم پانی میں سرف اور ڈسپرین گھول کر گندے کپڑے اس میں ڈال دیں اور رات بھر بھیگا رہنے کے بعد صبح ہلکا سا دھو کر کھنگال لیں۔ سخت سے سخت داغ بھی نکل جائیں گے۔
ڈسپرین میں اسپرین موجود ہوتا ہے جس کے اندر کا ایسیٹائل ایلیسائلک ضدی داغوں کو نکالنے میں مدد گار ہوتا ہے۔اگر آپ واشنگ مشین میں کپڑے دھو رہی ہیں تو گندے کپڑوں کے ساتھ حل ہوئی ڈسپرین کی گولیاں بھی ڈال دیں اور مشین چلا دیں۔ کپڑے جگمگا اٹھیں گے۔



