دلچسپ و عجیب

کتوں کا گوشت کھانے کا تہوار ناکام بنا دیا گیا

چین میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں نے متنازع ’یولین لی شی اینڈ ڈاگ میٹ فیسٹیول‘ میں سینکڑوں کتوں کو ہلاک کیے جانے سے بچا لیا۔

چین کے جنوب مغربی علاقے میں ہر سال ایک تہوار منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگ کتوں کو کاٹ کر ان کا گوشت کھاتے ہیں۔

رواں سال یہ تہوار آئندہ دنوں ہونے جا رہا ہے اور اس دن پر کاٹنے کے لیے کتے ٹرکوں میں بھر کر یولین اور دیگر شہروں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے گزشتہ دنوں میں یولین شہر کے داخلی راستوں پر درجنوں ٹرکوں کو روک کر ان میں موجود کتوں کو رہا کروا دیا۔

اس علاقے سے کئی ویڈیوز چینی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پوسٹ کی جا رہی ہیں جن میں کارکن شاہراہ پر ٹرکوں کو روک کر کتوں کو زبردستی رہا کروا رہے ہوتے ہیں۔

یہ کتے دیہات سے پکڑ کر شہروں میں لائے جا رہے تھے، جہاں انہیں تہوار پر مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button