دلچسپ و عجیب
کسان نے ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے بینک کا رُخ کرلیا


بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک کسان نے ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے بینک سے قرض مانگ لیا۔
بائیس سالہ نوجوان نے ہیلی کاپٹر خریدنے اور اسے کرائے پر دینے کیلئے بھارتی 6 کروڑ روپے سے زائد کے بینک قرض کیلئے درخواست دی اور دعویٰ کیا کہ کھیتی باڑی سے وہ اچھا منافع حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
ہنگولی ضلع کے تکٹوڈا گاؤں کے رہنے والا کیلاش پتنگے دو ایکڑ زمین کا مالک ہے، اس نے دو سال تک سویا بین کاشت کی، لیکن اس سے زیادہ منافع نہیں ہوا۔
لہٰذا اس نے جمعرات کو اپنے قرض کی درخواست کے ساتھ گورگاؤں کے ایک بینک سے رجوع کیا۔



