بزنس

انٹربینک میں ڈالر 208 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

لاہور: پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے جو آج 1 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد 208 روپے 95 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 روپے اضافے کے بعد 210 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں 206 روپے پر آ گیا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد اس نے بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.29 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 207 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button