دلچسپ و عجیب

عمران خان سے ملنے کی خواہش، نوجوان لڑکی موٹر سائیکل پر بنی گالہ پہنچ گئی

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نوجان سپورٹر عمران خان سے ملنے کی خواہش لیے موٹرسائیکل پر بنی گالہ پہنچ گئی لیکن انہیں ملنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

سوشل میڈیا پر ملکہ نامی 20 سالہ لڑکی کی ویڈیو وائرل ہے جس نے عمران خان سے ملنے کے لیے لاہور سے بنی گالہ تک کا سفر بائیک پر طے کیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ملکہ نے بتایا کہ اسے لاہور سے بنی گالہ بائیک پر پہنچنے میں ایک دن کا وقت لگا۔

ملکہ کے مطابق وہ بچپن سے ہی عمران خان کی سپورٹر ہے اور عمران خان کی ہر کال پر ان کے دھرنوں میں شریک ہوتی ہے، آزادی مارچ میں دیگر کارکنان کے ہمراہ اس نے ہر مشکل کو برداشت کیا لیکن بنی گالہ پہنچنے کے باوجود تاحال عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی ہے۔

ملاقات کے حوالے سے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری نے انہیں کہا کہ آپ رات کے وقت بنی گالہ سے چلی جائیں، کل صبح عمران خان سے ان کی ملاقات کروادی جائے گی لیکن اس کے باوجود ملاقات  نہیں کرائی گئی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے پہلے والدین کی جانب سے بائیک پر بنی گالہ پہنچنے کی اجازت نہیں ملی تھی لیکن اس نے ضد کرکے والدین سے اجازت لی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button