سائنس و ٹیکنالوجی

چین کا اپنا ذاتی خلائی اسٹیشن مکمل کرنے کیلئے ٹیم بھیجنے کا اعلان

چین نے اپنا ذاتی خلائی اسٹیشن مکمل کرنے کیلئے تین رکنی ٹیم خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

چینی خلا بازوں کی یہ ٹیم اتوار کے روز چھ ماہ کے مشن پر خلا میں روانہ ہوگی اور زمین کے مدار میں موجود چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل کرے گی۔

خلا نورد چین ڈونگ، لیو یانگ اور چائی ہوزے اتوار کے روز شینزو 14 اسپیس شپ کے ذریعے خلا میں جائیں گے اور تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر لینڈ کریں گے۔

شینزو 14 کو شمال مغربی صوبے گانسو کے جیو کوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانچ کیا جائے گا۔ اس ٹیم کا مشن نیشنل اسپیس لیبارٹری میں خلائی اسٹیشن کی تعمیر ہوگا۔

چینی حکام نے بتایا کہ خلا نورد زمین پر موجود ٹیم کے ساتھ مل کر اسٹیشن کی تعمیر مکمل کریں گے، یہ پہلی بار لیب موڈیول میں داخل ہوں گے اور اس کو انسانوں کے رہنے کے قابل بنائیں گے۔ اس کے علاوہ یہ لیبارٹری میں سائنسی تجربات کیلئے درجنوں خانے بھی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button