دلچسپ و عجیب

عوام کو برمودہ ٹرائی اینگل کے سفر کے ساتھ انوکھی پیشکش

کروز کمپنی کی جانب سے لوگوں کو برمودا ٹرائی اینگل کے سفر کی پیشکش کرتے ہوئے ایسی بات کہی گئی ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے ہیں۔

ناروئین کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر اس کا بحری جہاز برمودا ٹرائی اینگل میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو جاتا ہے تو وہ تمام مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کر دے گی۔

کمپنی کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بحری جہاز لاپتہ ہو گیا تو ٹکٹ کی رقم واپس لینے کے لیے کون بچے گا؟

 یہ ناروئین پرائما لائنر نیویارک سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور برمودا ٹرائی اینگل میں جائے گا۔

یہ جہاز دو دن سمندر میں گزارے گا۔ چھٹیاں منانے اور برمودا ٹرائی اینگل دیکھنے کے خواہش مند لوگ 1 ہزار 450 پاﺅنڈ (تقریباً 3لاکھ 70ہزار روپے) روپے میں اس جہاز کا ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور دھڑا دھڑ لوگ خرید بھی رہے ہیں۔

حالانکہ دہائیوں سے برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہاں جو بھی بحری جہاز جاتا ہے یا اس کے اوپر سے جو بھی ہوائی جہاز گزرتا ہے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو جاتے ہیں۔

اب تک سینکڑوں کشتیاں، بحری اور ہوائی جہاز اس سمندری حدود میں غائب ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نارویئن پرائما لائنر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سفر کرنے والے لوگوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر ان کا یہ دیوہیکل جہاز برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہو جاتا تو تمام لوگوں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button