سائنس و ٹیکنالوجی

اسمارٹ فون کو انتہائی کم وقت میں تیزی سے چارج کرنے کا آسان طریقہ

 

فون کمپنیاں جہاں فون بیٹری کے حوالے ٹیکنالوجی کو جدید سے جدید تر کر رہی ہیں تاکہ صارفین کے فون کے استعمال میں کم سے کم خلل آئے، وہیں اینڈرائیڈ فون صارفین کچھ چیزوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے فون کی سست رفتار چارجنگ کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔

درج ذیل وہ نو باتیں ہیں جن پر عمل کر کے صارفین اپنے فون کو کم وقت میں چارج کر سکتے ہیں۔

اپنے اینڈرائیڈ فون کو تیزی سے چارج کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے آپ ایک تیز چارجر خرید لیں۔ لیکن چارجر خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آیا آپ کا فون تیز چارجنگ کو سپورٹ کرے گا بھی یا نہیں۔

وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور اس طرح کے دیگر فیچر بیٹری کی واضح مقدار خرچ کر دیتے ہیں۔ ان فیچرز کو بند کر دینے سے فون چارجنگ کی رفتار میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔

کاروں، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز میں لگی یو ایس بی پورٹس عموماً ناکافی چارجنگ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے بر عکس دیواروں میں لگے بجلی کے ساکٹس مناسب چارجنگ اسپیڈ مہیا کرتے ہیں۔

فون کو چارج کرنے کے لیے یہ بات ہمیشہ تجویز کی جاتی ہے کہ اصلی کیبل اور ایڈاپٹر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ کسی اور برانڈ کے چارجر کا استعمال آپ کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچانے کے ساتھ چارجنگ اسپیڈ کو بھی کم کر سکتا ہے۔

بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپلی کیشنز استعمال کیے جانے کے بغیر بھی ڈیوائس کی بیٹری کا وافر استعمال کرتی ہیں۔ اگر ان ایپس کی جانب سے بیٹری صرف کی جا رہی ہو جن کا کوئی استعمال نہ ہو، اس صورت میں بھی اسمارٹ فون عموماً سست چارج ہوتا ہے۔ پس منظر میں چلنے والی ان ایپس کو بند کردینے سے چارجنگ اسپیڈ میں تیزی آسکتی ہے۔

ایئر پلین موڈ کو آن کرنے سے اسمارٹ فون کی چارجنگ کی رفتار میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔ اس موڈ کی مدد سے ڈیوائس کا نیٹورک سے تعلق منقطع ہو جاتا ہے جو بیٹری کے استعمال کو کم کردیتا ہے۔

کسی بھی اسمارٹ فون میں جو بیٹری ہوتی ہے وہ کچھ چارجنگ سائیکلز کے ساتھ آتی ہے۔ کم وقفے سے فون کو تھوڑا تھوڑا چارج کرنا بیٹری کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور طویل مدت میں چارجنگ اسپیڈ کو کم کر دیتا ہے۔

رات بھر چارجنگ کرنے سے اسمارٹ فون کو تو نقصان نہیں پہنچے گا لیکن یہ عمل طویل عرصے میں بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور چارجنگ اسپیڈ کو سست کر سکتا ہے۔

ہمیں چارجنگ کے وقت اسمارٹ فون کے استعمال سے اجتناب برتنا چاہیئے۔ چارجنگ کے دوران فون کال کا جواب دینا یا گیم کھیلنا آپ کی ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ عمل آپ کے فون کی چارجنگ اسپیڈ کو بھی ہلکا کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button