دلچسپ و عجیب

ماں کی حاضر دماغی نے بچے کو ٹرک تلے کچلنے سے بچا لیا

کہا جاتا ہے کہ حاضر دماغی انسان کو بڑے حادثات سے بچا جاسکتی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھنے کو ملا۔

بھارتی میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو ویتنام کے شہر گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کچھ عرصہ پہلے کی ہے جس میں خاتون کو اپنے بچے کے ہمراہ شوہر کے ساتھ بائیک پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک پر بیٹھی فیملی کو کار نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے بعد بائیک لڑکھڑا گئی اور خاتون بچے کے ہمراہ سڑک پر گرگئیں۔

خاتون کے گرتے وقت عین سامنے سے ایک ٹرک آرہا تھا تاہم خاتون نے حاضر دماغی سے بچے کو کھینچ لیا جس سے بچہ ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button