دلچسپ و عجیب

رمضان المبارک میں پاکستانی عوام کونسا مواد زیادہ دیکھ رہے ہیں؟

امریکی نیشنل پبلک ریڈیو ( این پی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ماہ صیام میں ڈرامہ سیریز کی بجائے سیاسی خبروں میں دلچسپی لی جا رہی ہے۔

این پی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عوام آج کل سیاست کا میدان گرم ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریلز کی بجائے خبروں کی تازہ جانکاری کے لیے ٹیلی ویژن سے چپکے رہتے ہیں.

حالانکہ ماضی میں شہری عام طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی زیادہ تر توجہ ڈرامہ سیریل (جیسا کہ ارطغرل غازی و دیگر ) کی جانب مرکوز رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی تبدیلی کیلئے مبینہ امریکی سارش سے بھری خبروں ، سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیراعظم کے خلاف آ جانے کے بعد ملک میں خوب ہنگامہ برپا رہا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سب کا مرکز وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہوں نے اپنے قوم کو تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم ملک بچا رہے ہیں جب کہ دوسرے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ صرف اپنی انا کیلئے سب کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button