سائنس و ٹیکنالوجی

اسٹیفن ہاکنگ کی وارننگ کے باوجود خلائی مخلوق کو دعوت دینے کی تیاری

سائنس دانوں نے ایک ایسا سگنل خلاء کی گہرائیوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو یقیناً دوسرے سیارے پر موجود خلائی مخلوق تک لازمی پہنچے گا۔

اس طرح اگر وہ خلائی مخلوق ہماری زمین کے بارے میں نہیں جانتی تو اس سگنل کے ذریعے اسے ہماری زمین اور ہم انسانوں کے بارے میں علم ہو جائے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ ریڈیو پیغام میں پہلی بار زمین کی اصل لوکیشن بھی بھیج رہے ہیں جس سے خلائی مخلوق کو زمین کے بارے میں حتمی طور پر علم ہو جائے گا کہ یہ زمین ہماری اس کہکشاں میں کس جگہ پر واقع ہے۔

اس کے علاوہ اس ریڈیو پیغام میں ایک مرد اور عورت کی تصویر اور ڈی این اے کی ڈرائنگ بھی شامل کی جائے گی۔ یہی نہیں بلکہ اس سگنل میں خلائی مخلوق کو اس پیغام کا جواب دینے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آنجہانی ماہر طبیعات اسٹیفن ہاکنگ کی طرف سے ایسے کسی ریڈیو پیغام سے متنبہ کیا گیا تھا۔

اسٹیفن ہاکنگ نے کہا تھا کہ اگر انسان خلا میں ایسا کوئی ریڈیو پیغام بھیجے گا تو یہ انسانیت کے لیے خطرہ بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ خلائی مخلوق ہم انسانوں کو نقصان پہنچانا چاہتی ہو۔

اگر ہم خود ہی اسے اپنی زمین کی موجودگی کے بارے میں بتا دیں گے تو وہ ممکنہ طور پر ہمیں نیست و نابود کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سائنس دان خلا میں جو پیغام بھیجنے جا رہے ہیں اسے ’بیکن اِن دی گلیکسی‘ (Beacon in the Galaxy) کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل Arecibo پیغام خلا میں بھیجا جاتا تھا، بیکن ان دی گلیکسی اسی کا جدید ورژن ہے۔

Arecibo پہلی بار 1974 میں خلا میں اسی مقصد کے لیے بھیجا گیا تھا، تاہم اس پیغام میں خلائی مخلوق کے لیے بہت کم معلومات شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button