مولانا طارق جمیل کے بیٹے انہی کی طرح ہمشکل

مشہور و معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل بالکل ہو بہو اپنی والد کی ہمشکل ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا کا حصہ بنی تو لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مولانا یوسف جمیل کاچہرہ اپنے والد کے چہرے سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں 2 معروف یوٹیوبر زید علی اور شاہ ویر جعفری کے ہمراہ ملاقات کرتے اور گلے ملتے دیکھا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ دونوں یوٹیوبر مولانا طارق جمیل کے گھر آتے ہیں اور اُن کے صاحبزادے سے یہ کہتے ہیں کہ آپ کی شکل مولانا طارق جمیل صاحب سے بہت ملتی ہے جس پر مولانا یوسف جمیل جواب دیتے کہ بس شکل ہی ملتی ہے۔
پھر شاہ ویر جعفری یوسف جمیل سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ اپنے والد کو مولانا صاحب کہہ کر پکارتے ہیں جس پر اُن کا کہنا تھا کہ میں انہیں بابا کہہ کر پکارتا ہوں۔



