دلچسپ و عجیب

ایسا بلب جو ایک صدی سے مسلسل جل رہاہے

ہمارے گھروں میں لگے بلب اکثر فیوز ہوجاتے ہیں، جس سے وقتی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن دنیا میں ایک بلب ایسا بھی ہے جو گزشتہ کئی سال سے مسلسل جل رہا ہے

 

The 110 Year-Old Light Bulb That's Never Been Turned Off | Light bulb, Bulb, Old lightsThe 110 Year-Old Light Bulb That's Never Been Turned Off | Light bulb, Bulb, Old lights

 

 

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ بلب ایسا ہے جو گزشتہ121سال سے بنا فیوز ہوئے مستقل جل رہا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک فائر اسٹیشن میں لگا یہ بلب 1901ء سے روشن ہے، اس انوکھے بلب کو اس عمر کے حساب سے “صد سالہ روشنی” کا نام دیا گیا ہے۔

 

 

 

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل اس بلب کو دیکھنے کے لیے لیورمور کا یہ فائراسٹیشن سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 

 

ساٹھ واٹ کے اس بلب کو شیلبائے کمپنی نے1989 میں تیارکیا تھا۔ 1901ء میں لیورمورپانی اورتوانائی کمپنی کے مالک ڈینس بیئرنل نے اسے ریلوے اسٹیشن کو عطیہ کیا تھا، جس کے بعد یہ 71 سال تک گم نامی کے ساتھ اپنی روشنی پھیلاتا رہا۔

1972میں ایک مقامی اخبارکے رپورٹر نے اس بلب کے بارے میں چھان بین شروع کی، اس دوران ان کی ملاقات ڈینس بیئرنل کی بیٹی سے ہوئی جس نے انہیں بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بلب 1901 میں مذکورہ فائر اسٹیشن کو عطیہ کی گئی اشیاء میں شامل تھا۔

 

 

لیور مور فائراسٹیشن پر کام کرنے والے افراد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس بلب کو کبھی بند نہیں کیا گیا اور121 سال سے یہ بلب مسلسل روشن ہے۔

 

اس بلب کے مسلسل روشن کے حوالے سے بہت سے مفروضات اور قیاس آرائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button