اس تصویر میں جو پہلے دکھائی دے اس سے اپنی شخصیت کو پرکھیں

اگر آپ نے اس تصویر میں سب سے پہلے درخت یا ایک آدمی کے چہرے کو دیکھا ہے تو جان لیں کہ آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کسی بات یا مسئلے کو عام طرح یا سرسری نگاہ سے دیکھتے ہیں ایسے افراد کسی معاملے کو غور سے نہیں دیکھتے نہ ہی اسے کسی اور طرح سے جانچنے کی کوشش کرتے ہیں، جو بھی سامنے ہو اس پر یقین کر لیتے ہیں اسی لئے یہ محنت کے عادی نہیں ہوتے۔
اگر آپ نے سب سے پہلے اس تصویر میں موجود بچی کو دیکھا ہے کہ جو کتاب پڑھ رہی ہے توآپ کی شخصیت قدرے مختلف ہے کیو نکہ آپ کسی بھی معاملے کو سرسری نگاہ سے دیکھنے کے بجائے اس کو کئی اور طرح سے پرکھتے ہیں۔ اور ساتھ ہی کسی بھی مسئلے کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اور مشکلات میں خود کو سنبھالنے کا گربھی جانتے ہیں۔
اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جن کی نظر سب سے پہلے اس سیب پر پڑی جو عین بچی کے سر پر نظر آرہا ہے جیسے آئن اسٹائن بھی درخت کے نیچے بیٹھا تھا اور اس کے سر پر بھی سیب آکر گرا تھا اگر غور سے دیکھا جائےتو درخت کی صورت میں آئن اسٹائن کا چہرہ معلوم ہورہا ہے تو جان لیں آپ کی شخصیت ایسی ہے جو کسی بھی کام کو ادھورا نہیں چھوڑتی بلکہ اسے پایا تکمیل تک پہنچاتی ہیں۔



