بے وفا مردوں کی دلچسپ علامت


امریکی ماہر تعلقات نے مردوں کے بے وفا ہونے کی ایک دلچسپ علامت بیان کی ہے۔
دی سن کے مطابق 33 سالہ کوری سکونلنیک نامی ماہر نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کئی مرد اپنی شریک حیات کے سامنے کسی دوسری لڑکی کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’وہ ان کی محض دوست ہے۔‘
ایسے مرد کی شریک حیات کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ فقرہ ایک “ریڈ فلیگ” ہے اور ان کا پارٹنر غالباً ان کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔
کوری کا کہنا تھا کہ ‘جب کوئی شخص یہ فقرہ بولتا ہے تو بین السطور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ “میں بوریت کے وقت کے لیے بیک اپ کے طور پر اس لڑکی کو ساتھ رکھتا ہوں۔”
‘ایسے شخص کی پارٹنر کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب کبھی آپ نہیں ہوں گی، یہ لڑکی آپ کا متبادل بن جائے گی اور اس بات کا بھی غالب امکان ہے کہ آپ کا پارٹنر اس لڑکی کے ساتھ پہلے ہی تعلق میں ہو اور آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہو۔’
کوری کا کہنا تھا کہ ‘جب بھی کوئی مرد یا عورت اپنے پارٹنر کے ساتھ صنف مخالف کے ایک اور فرد کا تعارف کرائے اور اس کا نام لینے کی بجائے اسے دوست بتائے، تو اس مرد یا عورت کے پارٹنر کو اس پر چوکنا ہوجانا چاہیے کیونکہ کسی مرد کا غیر عورت کو یا کسی عورت کا غیر مرد کو دوست کہہ کر پارٹنر سے ملوانا ان کے بے وفا ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔’



