کھیل

آئی پی ایل 16 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب زیرِبحث بن گئی

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 16   کے افتتاحی تقریب میں آئی پی ایل کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی  زیر بحث بن گئی۔

بھارتی شہر احمد آباد میں آئی پی ایل 16 کی رنگا رنگ تقریب  منعقد ہوئی جس میں مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے پرفارم کیا اور ساتھ ہی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے لائیٹ شو اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کی ٹرافی کی رونمائی زیر بحث بن گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئی پی ایل ٹرافی کی رونمائی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نقل قرار دیا جارہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایک  صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل نے پی ایس کو نقل کیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تخلیق کو چوری کیا ہے۔

 

جبکہ احمد حسیب نامی صارف  نے لکھا کہ یہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی ہے جو دنیا بھر میں ایک بریڈ بن گیا ہے۔

 

اسی کے ساتھ آئی پی ایل کے شائقین کی جانب سے بھی جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی پی ایل ایسا پہلے بھی کرچکا ہے۔

 

 یاد رہے رواں سال پی ایس ایل کی جانب سے ملتان میں افتتاحی تقریب کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹرافی کی رونمائی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button