اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کی دھواں دھار اننگز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے اپنے والد معین خان کے چھکے چھکوں کی یاد دلا دی
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹرز اعظم خان نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی .جس میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار اننگز کھلتے ہوۓ اعظم خان نے اپنے والد معین خان کے چھکے چھکوں کی کی یاد تازہ کر دی۔
Azam Khan showing a bit of his father’s glory days flair #HBLPSL8 | #PSL8 | #QGvsIU pic.twitter.com/YWHU3lrZIf
— CorneredTigers.net (@CorneredtigersN) February 24, 2023
اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی آف اسٹمپ پر آتی گیند کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر 102 میٹر لمبا زبردست چھکا لگایا۔ اعظم خان کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 221 رنز کے ہدف میں شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور ان کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگی۔



