کھیل

کراچی کنگز کو پھر شکست، وسیم اکرم آگ بگولا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں  کراچی کنگز کی چوتھی شکست پر  وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کو 3 رنز سے پھر شکست ہوئی جس کے بعد  پر  وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  کراچی کنگز  کو 196  رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کراچی کنگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کی اس سیزن کی چوتھی ناکامی پر وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم نے میدان میں ہی اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے  پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی  ٹوئٹر پر وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر ایموجی شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ عوام کی جانب سے بھی  وسیم اکرم کے تاثرات پر سوشل میڈیا پر میمز کا  طوفان برپا ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button