انٹر نیشنل
برازیل میں شدید بارشوں سے تباہی

برازیل میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 36 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد بے گھر ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں اتوار کے روز 600 ملی میٹر بارش
.ریکارڈ کی گئی
شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد سے اب تک 50 سے زائد گھر مکمل طور پر بہہ گئے۔ جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی. جس کے نتیجے میں اب تک 36 سے زائد افراد کی جان سے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال کی وجہ سے موٹروے بھی زیرآب آگئی۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں نے سیلاب میں پھنسے ہوۓ افراد کو نکالنے اور سڑکوں کی بحالی کے امدادی کام شروع کردیے ہیں۔



