خوش نصیب شخص نے 5 کھرب کی لاٹری جیت لی

لوگ لاٹری خریدتے ہیں اس امید پر کہ اس لاٹری سے ان کے کروڑوں روپے نکلیں گے ، مگر یہ لاٹری ہر کسی کی نہیں نکلی ، لاکھوں میں سے کوئی ایک دو خوش نصیب لوگ ہی ہوتے ہیں جن کی کروڑوں کی لاٹری نکلتی ہے ۔
اسی طرح کا واقعہ امریکی شہری کے ساتھ پیش آیا جب 500 روپے( 2 ڈالر) کے ٹکٹ پر5 کھرب (2 ارب ڈالر) سے زیادہ کی لاٹری نکل آئی۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاٹری بیچنے والے ادارے کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ لاٹری جیتنے والے شخص کا نام ایڈون کاسترو ہے۔ لاٹری جیتنے والے شخص کے بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ایڈون کاسترو نے نومبر 2022 میں لاٹری کا ٹکٹ 500 روپے( 2 ڈالر) کا خریدا تھا۔ یہ لاٹری امریکا کی 45 ریاستوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کولمیبا ، پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈز میں بھی کھیلی جاتی ہے اور انتہائی مقبول ہے۔
لاٹری حکام نے ریکارڈ رقم جیتنے والے ایڈون کاسترو کو میڈیا میں آنے کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی لاٹری قوانین کے تحت جیتنے والے کا نام اور دیگر تفصیلات جاری کرنے کے لیے قواعد اور ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔



