سابق بھارتی کرکٹر نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ قرار دیدیا

ہندوستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے بعد دنیا کی ‘دوسری بہترین لیگ’ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سابق بلے باز نے SA T20 کے حال ہی میں ختم ہونے والے پہلے ایڈیشن کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ممکنہ طور پر PSL کی جگہ دوسری بہترین لیگ بن سکتا ہے۔ “SA20 کرکٹ کا ایک خوبصورت تماشا تھا، کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم، اچھی کرکٹ، لیگ میں IPL کے بعد دوسری بہترین T20 لیگ ہونے کی صلاحیت ہے، فی الحال مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بہترین لیگ ہے جو اتفاق سے آج سے شروع بھی ہوگئی ہے، سی پی ایل اور بی بی ایل اب بہت پیچھے رہ گئی۔
#SA20 was such a lovely cricketing spectacle…packed houses. Good cricket. League has the potential to be the second best T20 league after the IPL. Currently, I feel it’s the PSL. Which incidentally is starting today too. BBL-CPL lagged behind.
— Aakash Chopra (@cricketaakash) February 13, 2023
پی ایس ایل کو اکثر غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بہترین لیگز میں سے ایک قرار دیا جاتا رہا ہے اور اس کی بالنگ کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے خاص طور پر تعریف کی جاتی رہی ہے۔



