آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردیگئی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل ہوگئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تاریخ تبدیل ہونے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے مسئلے پرہونے والی آل پارٹیز کانفرنس 7 فروری کے بجائے 9 فروری کومنعقد کی جائے گی۔
مزید تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے اور دہشت گردیسے متعلق درپیش چیلنجز کے مقابلےکی مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے پی سی میں نیشنل ایکشن پلان پربھی نظرثانی کی جائیگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 6, 2023



