انٹر نیشنل
چین میں شدید سردی، پارہ منفی 53 ہوگیا۔

چین کے شہر موہے میں سرد ترین سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں شدید سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمال میں واقع شہر موہے میں ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے۔ جس کا درجہ حرارت منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکاڈ کیا گیا ہے۔ موہے کے سرد ترین موسم نے نظام زندگی کو بری طرح سے مفلوج کردیا ہے۔
چینی محکمہ موسمیات ادارے کے مطابق سردی کی یہ لہر مزید چار روز برقرار رہنے کا امکان اور درجہ حرارت منفی سترہ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی ہے۔ چینی حکومت نے ہائ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جبکہ امدادی ٹیموں کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل موہے شہر میں 1969 ء میں پارہ منفی 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔



