دلچسپ و عجیب
21 سال قبل امریکی جوڑے کی کھوئی ہوئی منگنی کی انگوٹھی کیسے ملی؟

21 سال پہلے امریکا جوڑے کی گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی کموڈ سے برآمد کرلی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نِک اور شائنا ڈے کی 21 سال قبل ہیرے کی انگوٹھی حادثاتی طور پر ٹوائلٹ میں بہہ گئی تھی جسے انھوں نے کافی ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی پر وہ نہیں ملی۔
امریکی جوڑے کے مطابق گمشدہ انگوٹھی انہیں تب ملی جب گزشتہ ماہ پہلے ٹوائلٹ کا کمبوڈ تبدیل کروانے کے پلمبر کو بلایا تھااسی کام کے دوران انھیں انگوٹھی ملی۔
امریکی جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے گمشدہ انگوٹھی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ نہ ملی۔ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ واپس بھی ملے گی۔ 21 سال پرانی کھوئی ہوئی انگوٹھی واپس ملنے پرامریکی جوڑے نے خوشی کے ساتھ ساتھ حیرت کا بھی اظہار کیا ہے۔



