متنازع پالیسی پر ٹوئٹر کا یوٹرن
صارفین کے شدید احتجاج کے بعد ٹوئٹر نے نئی متنازع پالیسی پر چند گھنٹوں بعد ہی یوٹرن لے لیا۔
18 دسمبر کی شب ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنکس اور یوزر نیم کو پروموٹ کرتے ہیں، انہیں اب اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جسکے بعد صارفین کی جانب سے اس نئی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، صارفین کی تنقید کے بعد اس ٹوئٹ تھریڈ کو ہی ڈیلیٹ کردیا گیا جس میں پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا۔
Should we have a policy preventing the creation of or use of existing accounts for the main purpose of advertising other social media platforms?
— Twitter Safety (@TwitterSafety) December 19, 2022
اب کمپنی کے اکاؤنٹ ٹوئٹر سیفٹی کی جانب سے ایک پول کرایا جارہا ہے جس میں صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تشہیر کے لیے اکاؤنٹس کے استعمال کی روک تھام کے لیے کمپنی پالیسی ہونی چاہیے یا نہیں۔
یہ پول پاکستانی وقت کے مطابق 20 دسمبر کی سطح 7 بجے ختم ہوگا۔



