ایلون مسک نے ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاونٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ایک مربتہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر جلد ڈیڑھ ارب اکاونٹس ختم کرنے جا رہا ہے، ٹوئیٹر کے سربراہ نے بتایا کہ یہ وہ اکاونٹس ہیں جو کئی سالوں سے لا گ ان نہیں ہوئے اور نہ ہی ان اکاونٹس سے کوئی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
Twitter will soon start freeing the name space of 1.5 billion accounts
— Elon Musk (@elonmusk) December 9, 2022
ایلون مسک نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر ایک ایسا سافٹ ویئر بھی تیار کرنے میں مصروف ہے، جس کے ذریعے ہر صارف کو معلوم ہوجائے گا کہ کون سا ٹوئٹر اکاؤنٹ کس وجہ سے معطل یا بلاک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سافٹ ویئر کے ذریعے بلاک یا معطل ہونے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو یہ ہدایات بھی دی جائیں گی کہ وہ کس طرح اپنے اکاؤنٹ کو بحال کروا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا تھا ۔



