انٹر نیشنل
لڑکی کو دیکھ کر سیٹی بجانے یا گھورنے پر دو سال کی سزا

برطانیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے سے معتلق نیا قانون نافذ کردیا۔
برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کیا ہے، اس قانون کے تحت کسی کو دیکھ کر سیٹی بجانا، نامناسب اشارہ کرنا، پیچھا کرنا اور گھورنا جرم ہوگا۔
برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر خاتون کو کہیں بھی جانا، کسی بھی راستے سے گزرنا محفوظ لگنا چاہیے، اور جو کوئی ایسی غلط حرکت کا سوچے گا اسے نتائج کی بارے میں بھی سوچنا ہو گا۔
ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق ایک سال کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے برطانیہ میں جنسی ہراسانی پہلے ہی جرم ہے اور تاہم اب اس نئے قانون سے لوگوں کو ہراسانی رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔



