بزنس
کراچی میں 35 طلبا بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے

کراچی میں چین کے تعاون سے 35 طلباای کامرس بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے۔
پاک چین کے تعاون سے کراچی کے نوجوانوں میں چین کی کاروباری صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ای کامرس سمیت مختلف کورسز کے پروگرامز کرائے گئے تھے۔
ہنان کیمیکل اینڈ ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کی مدد سے پہلا کورس داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کرایا گیا۔
جس کے نتیجے میں 35 طلبا ای کامرس کاروبار سیکھ کر بی آر آئی ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے مالک بن گئے۔
پروگرام میں نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ چین کی کاروباری دنیا میں رسائی کا طریقہ کار سکھایا گیا۔
جبکہ کورس میں کم سرمائے سے آن لائن کاروبار کرنے کے گر بھی سکھائے گئے تھے۔



