انٹر نیشنل

جرمن طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ

جرمن طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ ہو گیا، طیارے میں پانچ جرمن باشندوں بھی سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز میکسیکو سے اڑان بھرنے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے، جبکہ طیارے میں 5 جرمن باشندے بھی سوار تھے۔

 کوسٹاریکا کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی کا کہنا ہے کہ طیارے کے حوالے سے ہمیں الرٹ موصول ہوئی کہ طیارے کا کوسٹاریکا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق طیارہ شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا تھا۔

جس کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

موسم کی خرابی اور  رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روکنا پڑا تھا لیکن صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button