خواتین

اپنے کچن سے لال بیگ ختم کرنے کے لئے یہ زبردست اور آسان طریقے استعمال کریں

کچن کی صفائی میں سب سے اہم چیز کاکروچ کا خاتمہ ہے اگر باورچی کی دیواروں ، چولہے کے اطراف میں منڈلانے لگے تو خاتون خانہ کی سلیقہ مندی پر سوال اٹھایا جاتا ہے ۔ گھریلو ٹوٹکے اپنا کر آپ کاکروچ سے ہمیشہ چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

کاکروچ نہ صرف گھر میں گندگی میں پھیلاتے ہیں بلکہ ان سے فوڈ پوائزنگ کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ بہت سے بیماریاں اور الرجی ان کے کھانے پر موجود فضلے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ تو آئیے جانتے ہیں انھیں گھر سے بھگانے کے کون سے طریقے ہیں۔

کالی مرچ، پیاز اور لہسن:

کالی مرچ، پیاز اور لہسن کا پیسٹ بنائیں اور اسے پانی میں ملا کر اسپرے کی بوتل میں ڈال دیں۔ پھر اسے کاکروچ پر چھڑک دیں۔ اس سے کاکروچ مارے جائیں گے۔

بیکنگ سوڈا:

بیکنگ سوڈا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور شاید ہی آپ کو معلوم ہو کہ یہ کاکروچ کا دشمن ہے۔ بس بیکنگ سوڈا کو چینی میں ملا کر اسپرے کی بوتل میں ڈالیں اور جہاں کاکروچ نظر آئیں وہاں اسپرے کریں۔ (کاکروچ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے یہ مؤثر طریقے اس پر عمل کریں اور کاکروچ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے)۔

نیم کے پتے:

اس کے پتے یا اس کا تیل دونوں ہی کیڑوں کو مارنے میں موثر ہیں۔ نیم کے پتوں کو پیس کر چھان کر پانی میں ملا کر کاکروچ یا کیڑوں پر سپرے کرنا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس نیم کے پتے نہیں ہیں تو آپ نیم کا تیل بھی چھڑک سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button