خواتین

چاندی کے کالے زیورات دوبارہ چمکدار بنانے کا انتہائی آسان اور آزمودہ طریقہ

ماضی میں سونے اور چاندی کے زیوارت ہی خواتین کا اصل زیور مانے جاتے تھے۔

اکثر چاندی کے زیورات رکھے رکھے کالے ہوجاتے ہیں اور ان کی چمک بھی مدھم پڑ جاتی ہے۔

لیکن اب آپ گھر بیٹھے اپنے چاندی کے زیورات کو باآسانی صاف اور چمک دار بنا سکتے ہیں، جس کا آسان طریقہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

اس کے لیے آپ کو نمک، بیکنگ سوڈا، ٹن ورق، زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور سفید سرکہ درکار ہوگا

نمک اور بیکنگ سوڈا

ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک اور بیکنگ سوڈا ملا کراس میں 2 چمچے نمک اور بیکنگ سوڈا ملائیں۔

کچھ دیر بعد اس میں 5 منٹ کے لیے اپنی چاندی کی جیولری ڈال کر نکال لیں، آپ کی جیولری چمک دار ہوجائے گی۔

زیتون کا تیل اور لیموں کا رس

آدھے کپ پانی میں لیموں کا رس ایک چمچہ زیتون کا تیل ملائیں۔

اب اس کو ایک برتن میں ڈال دیں، ایک کپڑے کو اس پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور اس کو چاندی کی جیولری کے اوپر پھیریں، اس طرح سے یہ بالکل نئی جیسی نظر آنے لگے گی۔

سفید سرکہ اور بیکنگ سوڈا

ایک برتن میں آدھا کپ سفید سرکہ اور 2 چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر چاندی کی جیولری کو 2 سے 3 گھنٹے تک اس میں چھوڑ دیں، بالکل صاف ستھری اور چمکدار ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button