خواتین
20 سالہ الائینہ ، پاکستان کی پہلی کم عمر خاتون موچی

پاکستان کےشہر لاہور سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی جوکہ موچی کا کام کرتی ہے ۔ الائینہ نامی یہ لڑکی لاہور میں جوتوں کی دکان چلا رہی ہے ۔
جہاں نہ صرف نئے نئے جوتے فروخت ہوتے ہیں بلکہ الائینہ پرانے جوتوں کی سلائی اور پالش کرکے انہیں نیا جیسا کرکے بھی بیچتی ہے ۔
الائینہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد موچی کا کام کیا کرتے تھے ۔ الائینہ نے اپنے والد کے پیشے کو آگے بڑھاتے ہوئے خود دکان میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ۔ اپنے والد سے کام سیکھا جس کے بعد الائینہ نے اپنی دکان کھول لی ۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ الائینہ اس دکان سے 7 سے 8 لاکھ ماہانہ کما لیتی ہیں۔ گریجیوشن کی ڈگری رکھنے والی الائینہ نے نوکری کرنے سے زیادہ کاروبار کرنے پر ترجیح دی ۔



