کپڑوں پر لگے خون کے داغ سے چھٹکارہ کیسے پائیں؟ جانے انتہائی آسان طریقہ


عید الاضحیٰ پر ہمارے کپڑے خون سے رنگ جاتے ہیں، اس تہوار میں کپڑوں پر خون کے دھبے لگنا معمول ہے، لیکن ان سے چھٹکارہ پانا ایک عذاب ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے خون بھی مکمل صاف ہوجائے گا اور کپڑوں کی چمک دمک برقرار رہے گی۔
اگر کپڑے پر خون تازہ ہے تو اسے فوراً ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں اور صابن سے اس داغ کو رگڑیں، خون صاف ہوجائے گا۔
اگر دھبہ کچھ دن پرانا ہے تو ایک ٹب یا بالٹی میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ سرف اور ایک کھانے کا چمچ امونیا (کسی بھی کیمیکل کی دکان سے باآسانی مل جائے گا) شامل کریں، اب اس میں کپڑا بھگو دیں اور کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ اس عمل سے خون کا دھبا صاف ہوجائے گا۔
ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا ایک چمچ بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملائیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں سرف شامل کریں، پھر اس سے کپڑا دھو لیں۔
اس محلول کی خاص بات یہ ہے کہ ناصرف خون کا داغ بلکہ اس سے دیگر ضدی داغ بھی ختم ہوجائیں گے۔



