خواتین

پیٹرول پمپ پر لڑکیاں بھی کام کرنے لگیں

خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں بلکہ کئی شعبےایسے بھی ہیں جن میں وہ مردوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں کوہ پیمائی،آسمانوں میں اڑان بھرنے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز میں اپنی ہمت ،بہادری اور جرات ثابت کرنے کے بعد اب لڑکیاں پٹرول پمپمس پر بھی کام کرنے کے لئے میدان میں اتر آئی ہیں-

 تفصیلات کے مطابق کراچی کی دو لڑکیوں نے کلفٹن کے پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیارکرلی نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تین تلوار پرقائم پیٹرول پمپ پر سپنااور سُمن گزشتہ ڈیڑھ برس سے کام کررہی ہیں-

دونوں لڑکیاں روزانہ کئی لوگوں کو ڈیل کرتی ہیں، لمبی قطار میں لگی گاڑیوں میں پیٹرول بھرنے کے علاوہ اے ٹی ایم سے رقم کاٹنابھی اب ان کے لیے مشکل نہیں۔

کیا دونوں کو کام کے دوران کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا پڑا اس سوال کے جواب میں  سمن نے کہا کہ مرد عملہ ان سے تعاون کرتا ہے اور صارفین ان کی حمایت کرتے ہیں۔

لڑکی نے مزید کہا کہ ماں باپ کا سہارا بن کر فخر محسوس کرتے ہیں، اگر تمام والدین اپنی بیٹیوں پر اعتماد کرنا شروع کردیں تو کئی خاندانوں کے بہت سے ادھورے خواب پورے ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button