خواتین
فرش کو آئینے کی طرح چمکانے کا انتہائی آسان طریقہ


فرش کو صاف ستھرا رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے تاہم اب ایک ٹک ٹاکر خاتون نے فرش کو شیشے کی طرح چمکانے کا ایسا آزمودہ طریقہ بتا دیا ہے کہ خواتین کی زندگی آسان کر دی ہے۔
خاتون نے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @theggsistersofficial پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں یہ طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایک بالٹی میں کھولتا ہوا پانی لیں۔ پانی بالکل ابلتا ہوا ہونا چاہیے ورنہ یہ طریقہ ٹھیک کام نہیں کرے گا۔
اس کھولتے ہوئے پانی میں آدھا کپ لانڈری ڈٹرجنٹ، ایک کپ سرکہ اور تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈالیں کر اس سے فرش پر پوچا لگائیں۔
اس سے فرش ایک دم صاف ستھرا اور چمکدار ہو جائے گا اور اس سے ایک خوشگوار سے خوشبو آنے لگے گی۔



