خواتین

خواتین کن مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

Happy young couple with digital tablet and coffee cup at park

آسٹریلوی خاتون ریلشن شپ ایکسپرٹ جینا ہاکنگ نے خواتین کی مردوں سے متعلق پسند و ناپسند بارے ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

جینا ہاکنگ کے مطابق خواتین ایسے مردوں کی طرف سے زیادہ راغب ہوتی ہیں جو طویل مدتی تعلق کے لیے سنجیدہ نہیں ہوتے بلکہ نت نئی خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں۔

جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ایسے مردوں نے بیک وقت کئی خواتین کے ساتھ تعلق قائم کر رکھا ہوتا ہے اور وہ ایک خاتون کے ساتھ چند بار سے زیادہ ملاقات بھی نہیں کرتے۔ خواتین ایسے مردوں میں زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں حالانکہ انہیں ایسے مردوں سے ہر ممکن بچنا چاہیے۔

جینا نے کہا کہ ایسے مردوں میں کچھ ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو انہیں خواتین کی نظروں میں پرکشش بناتی ہیں۔ یہ بہت بااعتماد اور ہر پارٹی میں سب سے نمایاں ہوتے ہیں، یہ لوگوں کو ہنسانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی صحبت میں دوسرے لوگ بوریت محسوس نہیں کرتے۔

انوہں نے کہا کہ یہ وہ عوامل ہیں جو انہیں خواتین کی نظروں میں پرکشش بناتے ہیں۔ اس کے برعکس جو مرد طویل مدتی تعلق پر یقین رکھتے ہیں، ان میں یہ عوامل کم پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button