خواتین
بھارتی لڑکی مسکان خان کی آواز جامعہ کراچی تک پہنچ گئی

بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاء پسندوں کے بیچ اللہ اکبر کے نعرے بلند کرنے والی مسکان خان کے حق میں آج بروز پیر جامعہ کراچی میں جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم “اسلامی جمیعت طلبہ” کی جانب سے “حجاب واک” کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
حجاب واک کی منتظمین نے بھارتی لڑکی مسکان خان سے اظہارِ یکجہتی کےلئے جامعہ کی طالبات کو مفت حجاب تقسیم کئےاور اللہ اکبر کے نعرے لگائے ۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مسلمان بہن مسکان خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
حجاب پہننا مسلمان لڑکی کا حق ہے ۔ کوئی اسے حجاب سے نہیں روک سکتا ۔ کسی کو اُس کے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے سے نہیں روکا جاسکتا ۔



