خواتین

شیمپو کے بجائے سیب کے سرکے سے بال دھونے والی خاتون، کیا تبدیلی آئی؟

برطانیہ میں ایک بھارتی نژاد لڑکی نے اپنی زندگی میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی ہیں اور ایسی چیزیں استعمال کر رہی ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 31 سالہ جگروپ ساہی نامی یہ ماں اپنے اور اپنے بچوں کے بال دھونے کے لیے سرکے کا استعمال کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سرکے کے استعمال سے ان کے بالوں سے بدبو بالکل بھی نہیں آتی۔

جگروپ کا کہنا ہے کہ جب اس کے ہاں ساڑھے چار سال قبل پہلی بیٹی پیدا ہونے والی تھی، تب اس نے زندگی میں ان تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تاکہ اپنی دنیا میں آنے والی بیٹی کو ایک صحت مند ماحول دے سکے۔

چنانچہ اس نے بچی کی پیدائش سے پہلے ہی صابن اور شیمپو وغیرہ کا استعمال ترک کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ناریل سمیت دیگر کئی اشیاء کے تیل اور سیب کے سرکے کو بطور شیمپو استعمال کرتی ہے۔

سرکے اور تیل کو متناسب مقدار میں ملا کر استعمال کیا جائے تو سرکے کی مچھلی اور چپس جیسی ’بُو‘ ختم ہو جاتی ہے۔

جگروپ نے بتایا کہ وہ اوراس کی فیملی کے دیگر تمام افراد موئسچرائزر کے طور پر ناریل کا تیل استعمال کرتے ہیں۔ اس نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کے لیے کبھی پلاسٹک کے کھلونے نہیں خریدے، نہ ہی پلاسٹک کی دیگر کوئی غیرضروری چیز خریدی۔

وہ بچوں کے لیے کپڑے کے نیپی استعمال کرتی ہے، جنہیں بار بار دھو کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جگروپ کا کہنا تھا کہ ”اس فیصلے سے نہ صرف ہمیں پیسے کی بچت ہو رہی ہے بلکہ طبی فوائد کے ساتھ ساتھ ہم دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔“

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button