خواتین
عید کی اسپیشل سوغات سویاں بنانے کا آسان طریقہ

عید کا دن ہو اور سویاں نہ ہوں ایسا ممکن نہیں ۔ مہمانوں کو مزیدار سویاں کھلائیں۔
اجزاء:
•2 چائے کا چمچ_____ الائچی پاؤڈر (الائچی دانے کا سفوف)
•1 کپ_____ سویاں کچُلی ہوئی ( ٹوٹی ہوئی)
•2 کھانے کے چمچ_____ کاجوکٹے ہوئے
•2 کھانے کے چمچ_____ بادام کٹے ہوئے
•1 کپ_____ چینی
ترکیب:
ایک پین میں گھی گرم کریں
گھی میں الائچی پاؤڈر شامل کریں
چند لمحوں تک بھونیں
سویاں شامل کریں
دھیمی آنچ پر بھونیں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن رنگت اختیار کرجائیں
اس دوران کبھی کبھار چمچ ہلاتے رہیں
کاجو اور بادام شامل کریں
اس وقت تک انہیں بھونیں کہ وہ سنہری براؤن رنگت اختیار کر جائیں
چینی اور 2 کپ گرم پانی شامل کریں
بخوبی مکس کریں
ایک ڈھکن کے ساتھ ڈھانپ دیں اور ابالا دلائیں
آنچ دھیمی کر دیں اور اس وقت تک ابلنے کے قریب رکھیں کہ مائع جذب ہو جائے اور سویاں گل جائیں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں



